اسلام آباد (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اس وقت پیپلزپارٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اس کے لئے مختلف بہانے تلاش کئے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن خود اسمبلیوں سے استعفے دینا نہیں چاہتی ہے جبکہ استفے کا ڈھونگ رچا کر پیپلزپارٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تاکہ اس طرح ملبہ ہماری جماعت پر گرایا جاسکے۔
یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلیوں سے استعفے سمیت دیگر تمام معاملات کو سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی میں جائزہ لیں گے۔ جس کے بعد کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی استعفے دے بھی تو ن لیگ کبھی نہیں دے گی۔
Short Link
Copied