اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن نے حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے منی بجٹ کو روکنے کے لئے تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر جدوجہد کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے اپنے اجلاس کے بعد اعلامیے میں کہا ہے کہ معاشی سرنڈر کی دستاویز کی منظوری روکنے کے لیے پوری قوت استعمال کریں گے، غیر ملکی قرضوں کا بوجھ ساڑھے پچاس کھرب تک پہنچ چکا ہے۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غلط فیصلوں کے نتیجے میں مہنگائی کا عذاب عوام کی جان نکال چکا۔ بجلی، گیس اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے حکومتی اور اتحادی ارکان سے منی بجٹ کی منظوری روکنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
Short Link
Copied