ن لیگ ظلم و ستم کے باوجود نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے۔ مریم نواز

مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ ن لیگ ظلم و ستم کے باوجود نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ظلم وستم کے باوجود نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ نوازشریف کو سزا سنانے اور قید کرنے کے بعد لگ رہا تھا کہ یہ ہمیشہ رہے گی مگر اب مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد پارٹی اور زیادہ مضبوط ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ الحمدللہ مسلم لیگ (ن) مضبوط اور متحد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے