اسلام آباد (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ن لیگ سے صرف بجٹ کا معاملہ نہیں، ہمیں پنجاب میں بھی جگہ چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا ہے کہ بات چیت ہوئی ہے لیکن ایک نشست میں بات مکمل نہیں ہوسکتی، ایسے بھی کچھ ایشو ہیں جن کا تعلق وزیراعظم سے ہے، کچھ ایشو ایسے ہیں جن کا تعلق وزیراعلی سے ہے۔
یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ چاہتے ہیں جو تحریری معاملات طے ہوئے ہیں وہ پورے ہوجائیں، جو بجٹ بن رہا ہے اس پر پیپلز پارٹی کی رائے لی جائے، صرف بجٹ کا معاملہ نہیں، پہلے بھی کہا تھا ہمیں پنجاب میں اسپیس چاہیے، کچھ نکات پر عمل ہوگیا ہے کچھ پر رہ گیا ہے۔
Short Link
Copied