لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ ن لیگ سپریم کورٹ کے باہر احتجاج میں بھرپور شرکت کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی صدارت پارٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن سپریم کورٹ کے باہر ہونے والے مظاہرے میں بھرپور شرکت کرے گی۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ مریم نواز کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مظاہرے کو کامیاب بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں، مظاہرے میں عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنائی جائے۔