ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی رابطہ کمیٹیوں کے درمیان مشترکہ اجلاس کا دوسرا دور مکمل

ن لیگ پیپلزپارٹی

اسلام آباد (پاک صحافت) ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی رابطہ کمیٹیوں کے درمیان مشترکہ اجلاس کا دوسرا دور مکمل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رابطہ کمیٹیوں کے درمیان مشترکہ اجلاس کا دوسرا دور مکمل ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے حوالے سے معاملات آگے بڑھے ہیں۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ رابطہ کمیٹیوں کی تیسری نشست کل ہوگی۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ دونوں کمیٹیاں اپنی سیاسی قیادت سے مشاورت کے بعد کل تیسرا راؤنڈ منعقد کریں گی، تیسرے راؤنڈ میں سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے