ن لیگ پیپلزپارٹی

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں اختلافات ختم، کوآرڈینیشن کمیٹیوں نے اہم امور پر اتفاق کرلیا

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی کو آرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ اس موقع پر دونوں جماعتوں نے پنجاب کی ترقی اور عوامی ریلیف کے لئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے باہمی تعاون کو بہتر بنانے کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے صوبے اور عوام کی ترقی کے لئے اقدامات کو سراہا، پیپلزپارٹی رہنماؤں نے وزیراعلی پنجاب کے صوبے کی ترقی کے لئے جاری پروگراموں کی حمایت بھی کی۔

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی کورآرڈینیشن کمیٹی نے کسانوں، زراعت، نوجوانوں سمیت بہتری کی دیگر اسکیموں، ترقیاتی کاموں، نوجوانوں کو ہنرمند بنانے، سولر سسٹمز کی فراہمی میں ملکر آگے بڑھنے پر اتفاق کرلیا۔ دونوں جماعتوں میں موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے، امن و امان یقینی بنانے کیلئے، جدید آئی ٹی نظام کے فروغ پر موثر عمل درآمد کے لئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مریم اورنگزیب وزیراعلی کی جانب سے وفد کی آمد اور تعاون پر پیپلزپارٹی کی قیادت اور راہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پیپلزپارٹی سمیت تمام اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر کاربند ہیں، پاکستان اور عوام کے مفاد کے لئے اتحاد اور تعاون کے جذبے کو سراہتے ہیں۔

حسن مرتضی نے کہا کہ اختلاف رائے ہمارا بنیادی حق ہے، ملکر عوامی ایشوز کو حل کریں گے۔ علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ عوامی ریلیف کے فارمولے پر اتفاق کرنے پر ہم وزیراعلی مریم نواز اور ن لیگ کے مشکور ہیں، تمام رکاوٹوں کو دور کرکے آگے بڑھنے میں ہی اتحادی حکومت کے ثمرات عوام کو ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے