لاہور (پاک صحافت) پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے بجائے دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے جو قوم کے ساتھ مذاق ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو ابھی تک نہیں بھولی ہے۔ سانحے میں شہید ہونے والے بچوں اور اساتذہ کے ورثاء کیساتھ اظہار یکجتی کرتے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ معصوم شہیدوں کے قاتلوں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے بجائے دہشت گردوں سے مذاکرات قوم سے مذاق ہے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی حکومت اس وقت کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرنے میں مصروف ہے۔
Short Link
Copied