شاہد خاقان عباسی

نیب کو ختم کرکے ان کے اہلکاروں کا احتساب کیا جانا ہی حل ہے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کہنے پہ نیب نے گزشتہ چار سال میں متعدد سیاستدانوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا ہے جسے کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب مکمل طور پر عمران خان کے قبضے میں تھا، چیئرمین نیب عمران خان سے ہدایات لیتے تھے چیئرمین نیب بتائیں اپنے دور میں اور گزشتہ 3 سال میں کتنے سیاستدانوں کو پکڑا؟۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا ہے کہ ایک وزیر چیئرمین نیب کے دفترمیں بیٹھا ہوتا تھا۔ جج صاحبان کو عدالتوں میں کیمرے لگانے کی درخواست کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل عارف علوی نے حلف اس لئے نہیں لیا کیونکہ ان کے دانت میں درد تھا۔ جس کی وجہ اس نے معذرت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے