نیب کو استعمال کرنے والوں اور استعمال ہونے والوں کو جواب دینا ہوگا، شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان

کراچی  (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب  صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو آڑے ہاتھوں لے لیا، شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نام نہاد احتساب سب کے سامنے ہے ،نیب اپوزیشن کو دبانے کی کوشش میں ہے۔ شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ نیب کو استعمال کرنے والوں اور استعمال ہونے والوں کو جواب دینا ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے  کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے نیب پالیسیز پر برہمی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ جہاں ججوں کو انصاف نہیں ملتا وہاں لوگوں کو کیا ملے گا ، عدل کا نظام صرف عدالت میں نہیں، ہر ادارے میں ہوتا ہے ۔ خیال رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے وفاقی حکومت کی  خارجہ پالیسی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی کی خارجہ پالیسی سے متعلق بیان میں کہا کہ ملک کی خارجہ پالیسی ہے کیا ، یہ تو پتہ چلے ، افغانستان کے فیصلے بند کمروں میں نہیں ہونے چاہئیں، افغانستان سے متعلق پالیسی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں طے کریں، آئین میں پارلیمنٹ کا ایک مقام ہے ، اسے سمجھنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے