نیب کا قانون پاکستان کیلئے تباہی کا باعث ہے۔ ملک احمد خان

ملک احمد خان

لندن (پاک صحافت) ن لیگی رہنما ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ نیب کا قانون پاکستان کیلئے تباہی کا باعث ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ مجھے پتا ہوتا کہ جس ہوٹل میں میں ٹہرا ہوا ہوں وہاں پر نگراں وزیراعظم بھی موجود ہیں تو میں کہیں اور جا کر ٹہرتا۔

ملک احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ میں لندن اپنے ذاتی کام سے آیا تھا۔ میری انوارالحق کاکڑ سے اچھی راہ و رسم ہے مگر ان سے اسی لیے نہیں ملا کہ وہ نگراں وزیراعظم ہیں۔

شہباز شریف کی لندن آمد سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی آمد کا مقصد قانونی مشاورت کرنا ہوسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے