اسلام آباد (پاک صحافت) قومی احتساب بیورو (نیب) نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ بشری بی بی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی کی ٹیم کو خیبرپختونخوا بھجوادیا گیا ہے، بشری بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر گرفتار کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم 3 روز قبل بھی خیبرپختونخوا میں بشری بی بی کی گرفتاری کی کوشش کرتی رہی، آج دوبارہ سے نیب کی ٹیم گرفتاری کیلئے تشکیل دی گئی۔
نیب خیبرپختونخوا کو بھی ٹیم سے مکمل تعاون کی ہدایت جاری کی گئی ہے، بشری بی بی کی گرفتاری کیلئے نیب خیبر پختونخوا پولیس کی بھی مدد لے گی۔