نیب ٹیم بانیٔ پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی سے تفتیش کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئی

(پاک صحافت) بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں تفتیش کے لیے نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔ نیب ٹیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر مستنصر امام شاہ کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا 8، 8 روز کا جسمانی ریمانڈ لیا تھا۔ نیب نے 2 روز قبل پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نئے توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتار کیا تھا۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل ہی اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کر کے 7، 7 سال کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے دونوں کو کیس سے بری کرنے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے