اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کو نیب قانون میں ترمیم سے ریلیف مل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنس واپس بھجوا دیا ہے۔ عدالت نے ریفرنس نیب ترمیمی ایکٹ کی بنیاد پر واپس بھجوایا ہے۔ نیب ترمیم سے پہلے عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نوازشریف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے جائیداد قرق کرنے کا حکم دیا تھا۔
یاد رہے کہ نیب نے جون 2020 میں نواز شریف، سابق ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ڈی جی ایل ڈی اے) فیض رسول اور میاں بشیر کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔
Short Link
Copied