نیب ترمیمی آرڈیننس کی آڑ میں حکومت نے خود کو این آر او دے دیا، ترجمان پی ڈی ایم

حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان مولانا حافظ حمد اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کی آڑ میں پی ٹی آئی حکومت نے خود کو این آر او (NRO) دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے نیب ترمیمی آرڈیننس کے اجراء پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان نے شدید ردعمل پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے حکومت نے کابینہ میں شامل آٹا، چینی، پیٹرول، دوائی چوروں کو تحفظ دے دیا۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ آرڈیننس کے ذریعے حکومت نے رنگ روڈ، مالم جبہ، بی آر ٹی اور ملین ٹری مافیاز کو بھی تحفظ دے دیا۔ پی ڈی ایم نیب ترمیمی آرڈیننس کو یکسر مسترد کرتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کے ذریعے امپورٹڈ اور سیاسی خانہ بدوشوں پر مشتمل ٹیم کو احتساب سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے