نیب ترمیمی آرڈیننس 2024 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

نیب

اسلام آباد (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کی منظوری کے بعد نیب ترمیمی آرڈیننس 2024 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائم مقام صدر مملکت اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی منظوری کے بعد نیب ترمیمی آرڈیننس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا، گزٹ نوٹیفکیشن وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس کو قومی احتساب (ترمیمی) آرڈیننس 2024 کہا جائے گا، نیب آرڈیننس کے تحت زیر حراست ملزم کا ریمانڈ 14 دن سے بڑھاکر 40 دن کردیا گیا۔

نیب افسر کی جانب سے بدنیتی پر مشتمل نیب ریفرنس بنانے پر سزا 5سال سے کم کر کیے 2 سال کر دی گئی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ان پر جرمانہ بھی کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے