رضا ربانی

نیب آرڈیننس سے حکومت نے خود کو این آر او دے دیا، رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نےپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی جانب سے جاری کردہ نیب آڑڈیننس سے متعلق جاری بیان میں کہا ہے کہ کابینہ، ذیلی کمیٹیوں، مشترکہ مفادات کونسل اور اسٹیٹ بینک کو نیب کی پہنچ سے دور کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ  رضا ربانی نے نیب آرڈیننس سے متعلق رازوں سے پردہ ہٹا دیا۔  سابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ حکومتی شخصیات، فورمز اور فیصلوں کو تحفظ دینے کے بعد پی ٹی آئی کا احتساب کا بیانیہ دم توڑ گیا۔

واضح رہے کہ سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے جاری بیان میں یہ بھی کہا کہ نیب آرڈیننس سے حکومت نے خود کو این آر او دے دیا۔ خیال رہے کہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کی جانب سے نیب آرڈیننس کو متفقہ طور پر مسترد کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو

ماحولیاتی تبدیلوں کے خلاف سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ بلاول بھٹو

جامشورو (پاک صحافت) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے