نیا توشہ خانہ ریفرنس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق نئے تو شہ خانہ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کی، دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جیل سے عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

عمران خان کی جانب سے سلمان صفدر جبکہ نیب کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون، پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب حکام نے مؤقف اپنایا کہ عمران خان شامل تفتیش ہو گئے ہیں، ہاتھ سے لکھا ہوا بیان تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا جبکہ بشریٰ بی بی کا تحریری بیان بھی نیب ٹیم کے حوالے کر دیا گیا۔

نیب کی جانب سے دونوں ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی جس پر عدالت نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ بعد ازاں عدالت نے نئے توشہ خانہ کیس میں دونوں ملزمان کو 2 ستمبر کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے