نہروں کا معاملہ سی سی آئی میں حل ہونا چاہیے۔ فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی

پشاور (پاک صحافت) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نہروں کا معاملہ سی سی آئی میں حل ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ امن و امان قائم کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، خیبرپختونخوا میں امن قائم کرنا علی امین گنڈا پور کی ذمہ داری ہے، بنوں میں 16 بندے قتل ہوئے وزیراعلی وہاں نہیں گئے۔ نیشنل سکیورٹی اجلاس کا اپوزیشن جماعتوں نے بائیکاٹ کیا تھا، علی امین گنڈا پور سے دور کا رشتہ ہے، پتہ نہیں علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا یا افغانستان صوبے کے وزیراعلی ہیں۔

ذرائع کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے، افغانستان میں سی پیک کے دشمن بیٹھے ہوئے ہیں، افغانستان کو اپنے شہریوں کو واپس بلانا چاہیے، قانون کے مطابق کوئی بھی افغانی بغیر ویزے کے پاکستان نہیں رہ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ہم نے افغانستان نہیں بھیجا تھا، وہ گڈ ول کے طور پر گئے تھے، شاید اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر افغانستان گئے، مولانا کو پارلیمنٹ نے نہیں بھیجا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے