لاہور (پاک صحافت) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو اپنی داخلی لڑائی میڈیا پر نہیں لڑنی چاہیے۔ نہروں پر سیاست کرنا ہمیشہ سندھ کا وطیرہ رہا ہے۔
عظمی بخاری نے کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کو پہلے یہ طے کرنا ہوگا کہ پانی کس کا ہے۔ سندھ کا یا پنجاب کا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما کسانوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا دعوی کرتے ہیں، لیکن پہلے انہیں یہ جانچ لینا چاہیے کہ آیا کسان بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں یا نہیں۔
عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ آپ پنجاب میں رہ کر پنجاب کی لڑائی نہیں لڑسکتے؟ پنجاب نہ کسی کا حق چھینتا ہے اور نہ کسی کو اپنا حق کھانے دیتا ہے۔ پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائی کا کردار ادا کیا ہے اور اس کی تاریخ گواہ ہے کہ اس نے کبھی کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ وزیراعلی پنجاب سے سوال کرنے کی بجائے بہتر ہوگا کہ پیپلز پارٹی صدر پاکستان سے اس معاملے پر وضاحت طلب کرے۔