دفتر خارجہ

نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے انسانی حقوق و عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے نہتے فلسطینیوں پر اسرئیلی برریت کی سخت الظاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملوں کو انسانی حقوق  و عالمی قوانین کی سریح خلاف ورزی قرار دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں امن کےلیے آزاد،خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسجدہ اقصیٰ پر اسرئیلی فورسز کے حملوں نے عالم اسلام کے جذبات کو مجروح کر دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت متعدد معصوم فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، مسجد اقصٰی میں اورباہرحملوں کے بعد ماہ مقدس میں یہ ایک اورقابل مذمت اقدام ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے انسانی حقوق و عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ خیال رہے کہ دفتر خارجہ کے ترجمان نے حالیہ بیان میں نہتے فلسطینیوں پر ہونے اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے فلسطینیوں پراسرائیلی حملے انسانی حقوق وعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں،عالمی برادری معصوم فلسطینیوں پر مظالم بند کروانے میں کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے