اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں کابینہ کی جانب سے جڑانوالہ واقعے کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ ٖفیصلہ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس کے دوران کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا۔ اجلاس میں جڑانوالہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جڑانوالہ واقعےکی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ کابینہ اجلاس میں بٹگرام چیئر لفٹ ریسکیو آپریشن سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے رواں مالی سال کے لیے دیت کی رقم کی منظوری دے دی ہے۔
Short Link
Copied