اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم کی تعیناتی کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ملاقات آج شام کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ہونے والی ملاقات میں نگراں سیٹ اپ کی تشکیل پر غور ہوگا اور سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی جائے گی۔علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کی نگراں وزیراعظم کے تقرر کے لیے آج دوسری ملاقات بھی ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کی ملاقات ہوئی تھی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی یہ پہلی ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی تھی۔
Short Link
Copied