اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی آئندہ ہفتے برطانیہ کا دورہ کریں گے، جو ان کا اس منصب پر پہلا غیر ملکی دورہ ہو گا۔ ذرائع کے مطابق جلیل عباس جیلانی 11 ستمبر کو 3 روزہ دورے پر برطانیہ کے دارالحکومت لندن پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرِ خارجہ اس پہلے غیر ملکی دورے میں اہم سفارتی ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جلیل عباس جیلانی برطانوی ہم منصب سمیت پاکستانی کمیونٹی سے ملیں گے۔
واضح رہے کہ نگراں وزیرِ خارجہ برطانوی ہاؤس آف لارڈز اور کامنز کے اہم رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ جلیل عباس جیلانی برطانیہ سے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا جائیں گے۔
Short Link
Copied