نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے بزنس سہولت سینٹر کا افتتاح کر دیا

لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مال روڈ پر بزنس سہولت سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے سینٹر میں بزنس حب کے آن لائن سسٹم کا بھی باضابطہ آغاز کیا اور بزنس سہولت سینٹر میں قائم صوبائی و وفاقی محکموں کے کاؤنٹرز کا معائنہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزید اضلاع میں بھی 5 بزنس سہولت سینٹر بنا رہے ہیں، تاجروں پر منحصر ہے کہ وہ بزنس سہولت سینٹر سے کیسے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ بزنس سینٹر میں ون ونڈو آپریشن کی سہولت ہو گی، کاروبار میں آسانی کے لیے سینٹر میں 20 محکمے ہوں گے، 106 این او سیز ایک ہی چھت تلے ملیں گے، بزنس مین یہاں بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر آئیں گے، 15دن میں این او سی حاصل کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک کے سرمایہ کاروں کو این او سیز کےحصول کے لیے بہت مشکل ہوتی تھی، سرمایہ کاروں کو 15 کی بجائے 10دن کے اندر این او سیز مہیا کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالا، راولپنڈی، ملتان میں 30 دن کے اندر 5 سینٹر فنکشنل کر دیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ صرف لاہور نہیں دیگر شہروں میں بھی بزنس سینٹر فنکشنل کیے جائیں گے، بزنس مین کو این او سیز کےحصول کے لیے مختلف محکموں کے دھکے کھانے پڑتے تھے۔ محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ ایل ڈی اے ون ونڈو آپریشن اسی طرح خدمات دے رہا ہے، ایل ڈی اے میں بھی ون ونڈو آپریشن جلد فنکشنل ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے