نگراں وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس

انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرِ صدارت ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آبادمیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء، عسکری قیادت اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں سرمایہ کاری سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایس آئی ایف سی حکام نے تاجروں سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتوں پر شرکائے اجلاس کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں سرمایہ کاری سمیت اہم امور پر اہم فیصلے بھی کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے