اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ گورنر ہاؤس میں نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ اور گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن کی گورنر ہاؤس پنجاب میں ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق اس ملاقات کے دوران نگراں وزیرِ اعظم اور گورنر نے پنجاب حکومت کی کارکردگی اور جاری منصوبوں کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ محمد بلیغ الرحمٰن نے انوارالحق کاکڑ کو ہایئر ایجوکیشن کمیشن کی یونیورسٹیز کو سالانہ فنڈنگ میں کمی کے مسئلے سے بھی آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ اُنہوں نے بتایا کہ یونیورسٹیز ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی سالانہ فنڈنگ میں کمی کے باعث خسارے کا شکار ہیں۔گورنر پنجاب نے مطالبہ کیا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن یونیورسٹیز کی فنڈنگ میں اضافہ اور مالی معاملات میں بہتری لانے میں مدد کرے۔