اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ چین کے شہر اورومچی پہنچ گئے، جہاں آج وہ مصروف دن گزاریں گے۔ خیال رہے کہ نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ سنکیانگ یونیورسٹی کا دورہ بھی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ چین کے شہر اورومچی پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ سنکیانگ کے پارٹی سیکریٹری مازنگروئی سے ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ نگراں وزیرِ اعظم سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور کے رہنماؤں اور سنکیانگ کے معروف تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے۔ نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ سنکیانگ یونیورسٹی کا دورہ بھی کریں گے اور وہاں طلباء سے خطاب کریں گے۔
Short Link
Copied