آصف زرداری خالد مقبول صدیقی

نگراں وزیراعلی سندھ کیلئے جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر مشاورت

کراچی (پاک صحافت) نگراں وزیراعلی سندھ کیلئے جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر مشاورت شروع کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے نگراں وزیراعلی سندھ کے لئے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام سامنے آیا ہے، جس پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی جانب سے مشاورت کی گئی ہے۔

ذرائع ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام اپوزیشن کو بتایا گیا ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم نے مشاورت کی ہے۔

ذرائع کے کہنا ہے کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی مشاورت کے بعد کچھ دیر میں فیصلہ کر کے پیپلز پارٹی کو آگاہ کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

باکو میں کوپ 29 شروع، وزیرِ اعظم شریک

باکو (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کوپ 29 کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے