نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے 3 رکنی وفد کی ملاقات

کراچی (پاک صحافت) نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے 3 رکنی وفد نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعلیٰ کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس ملاقات کے حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے وفد نے شہری علاقوں کے مسائل پر بات چیت کی۔ اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اسٹریٹ کرائمز، منشیات اور بے امنی کے خلاف پولیس کو واضح احکامات دیے ہیں، پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں امید ہے اچھے نتائج آئیں گے۔

واضح رہے کہ گراں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کا اصل کام الیکشن کمیشن کو انتخابات کرانے میں مدد فراہم کرنا ہے، سندھ حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفد نے کہا کہ آپ کی ساکھ بہت اچھی ہے اور آپ پر ہمیں پورا اعتماد ہے، 15 سال سے شہری علاقوں میں بہت سے مسائل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت مقبوضہ علاقے کی آبادی کی نوعیت اور سیاسی ڈھانچے میں تبدیلی کی کوشش کر رہا ہے،  وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جموں و کشمیرکے عوام کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے