اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم کا غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے خصوصی ویزا اسکیم کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ آج سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا 5واں اجلاس ہوا، اجلاس میں نئی ویزا رجیم سے متعلق اہم فیصلے لیے گئے ہیں۔
انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ کاروباری افراد کو با آسانی ویزا فراہمی ممکن بنائی جائے گی، ان اقدامات سے پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہونے جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ اس وقت ملکی معیشت سنگین بحران سے دوچار ہے جس کو دور کرنے کے لئے عسکری و سیاسی قیادت بھرپور کوشش کررہی ہے۔
Short Link
Copied