اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے امریکی سفیر کو معیشت کے استحکام سمیت اہم ترجیحی امور سے آگاہ کیا۔
تٖفصیلات کے مطابق ملاقات میں غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیرملکیوں کی واپسی اور انتخابی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ اعلامیہ کے مطابق نگراں وزیر اعظم اور امریکی سفیر نے غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ نگراں وزیر اعظم نے پاکستان اور امریکا کے درمیان مضبوط تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ خیال رہے کہ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کے دوران دیگر اہم امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Short Link
Copied