بیجنگ (پاک صحافت) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چینی صدر شی جن پنگ کے عشائیے میں شرکت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم صدر شی جن پنگ کی جانب سے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شریک عالمی رہنماؤں کیلئے دیئے گئے عشائیے میں شرکت کیلئے گریٹ ہال آف پیپلز پہنچے جہاں چینی صدر شی جن پنگ اور خاتون اول پانگ لی-یوان نے نگران وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا. نگران وفاقی کابینہ کے وزراء نے بھی وزیراعظم کے ساتھ عشائیے میں شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق گریٹ ہال آف پیپلز میں منعقدہ اس عشائیے میں روس، کینیا، ایتھوپیا، منگولیا، ہنگری، سری لنکا، قزاقستان، ازبکستان، پاپؤا نیو گِنی، موزامبیق ،چلی اور دیگر عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے عشائیے میں شریک دیگر عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی کیں۔
Short Link
Copied