لاہور (پاک صحافت) نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے سابق وزیراعلی پرویز الہی کے دورحکومت میں دیئے گئے ٹھیکوں کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی نے سابق دور میں خزانے کے غلط استعمال سے متعلق درخواستوں پر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پرویز الہی کے دور میں دیئے گئے تمام ٹھیکوں کی تحقیقات شروع کردی ہیں، وزیراعلی نے ٹھیکوں کی تحقیقات سے متعلق 5 رکنی کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی محکموں کو ریکارڈ ایوان وزیراعلی کو جمع کرانے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے گجرات میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے دیئے گئے ٹھیکوں کا بھی ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
Short Link
Copied