لاہور (پاک صحافت) نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے سانحہ جڑانوالہ کے متاثرین سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین المذاہب ہم آہنگی سے متعلق اجلاس سے خطاب میں کرتے ہوئے نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ سانحے کے متاثرین کے نقصان کو 3 سے 4 روز کے اندر پورا کیا جائے گا، ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینا ہوگا۔
نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ جڑانوالہ واقعہ بہت افسوسناک ہے، واقعہ منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا۔ سانحہ جڑانوالہ کی شفاف تحقیقات کرکے وطن عزیز کو امن و آشتی کا گہوارہ بنائیں گے۔