اسلام آباد (پاک صحافت) نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے وزیراعظم سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے محسن رضا نقوی کو نگران وزیراعلی پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی ہے۔ اس دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امید ہے آپ اپنی ذمہ داری آئین کے مطابق احسن طریقے سے انجام دیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کا عمل غیرجانبدارانہ اور شفاف بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ یاد رہے کہ سید محسن رضا نقوی گزشتہ روز نگران وزیراعلی پنجاب منتخب ہوگئے ہیں۔