نگران وزیراعظم کے اثاثے منظر عام پر آگئے

انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے اثاثے منظر عام پر آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ 40 لاکھ روپے مالیت کے گھر، 10 تولے سونا اور 20 ایکڑ زرعی زمین کے مالک ہیں۔ مجموعی اثاثوں کی مالیت 4 کروڑ 81 لاکھ سے زائد ہے۔

بتایا گیا ہے کہ انوارالحق کاکڑ کو زرعی زمین وراثت میں ملی جس کا رقبہ 20 ایکڑ ہے اور مالیت 80 لاکھ روپے ہے۔ ان کے پاکستان چاغی مائننگ لیمیٹڈ کمپنی میں شیئرز کی مالیت 50 ہزار روپے ہے۔

2 بینک اکاؤنٹس بھی ہیں جن میں 2 کروڑ 20 لاکھ روپے کی رقم موجود ہے۔ نگران وزیراعظم نے اپنے گھر میں موجود فرنیچر کی مالیت 4 لاکھ روپے بتائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے