نگران وزیراعظم کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

انوارالحق کاکڑ چوہدری شجاعت

لاہور (پاک صحافت) نگران وزیراعظم نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش پر جاکر ان کی مزاج پرسی کی ہے۔ اس موقع پر مجموعی ملکی سیاسی صورتحال بارے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

منگل کو پی ایم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ چوہدری شجاعت حسین سے کی مزاج پرسی کے لئے ان کی رہائش پر گئے۔

اس موقع پر ملاقات میں مجموعی ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے