اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے شارٹ لسٹ ہونے والوں میں اسحاق ڈار اور شاہد خاقان کا نام شامل نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لیے سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ اور سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج کا نام بھی شارٹ لسٹ ہونے والوں میں شامل ہے۔
رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ منگل یا بدھ تک نگران وزیراعظم کے نام کا فیصلہ ہوجائے گا۔ یاد رہے کہ یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ ن لیگ کی جانب سے اسحاق ڈار اور شاہد خاقان کا نام نگراں وزیراعظم کے لئے دیا گیا ہے۔
Short Link
Copied