اسلام آباد (پاک صحافت) نگران وزیراعظم نے امن و امان سے متعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے امن و امان سے متعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ایپکس کمیٹی کا اجلاس 3 اکتوبر کو وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں آرمی چیف سمیت عسکری حکام شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں ملک میں جاری امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، مستونگ سمیت دہشتگردی کے واقعات پر بھی بریف کیا جائے گا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد سے آگاہ کیا جائے گا۔
Short Link
Copied