اسلام آباد (پاک صحافت) رضا ربانی کا کہنا ہے کہ نگران حکومت کے ممبران مستقبل کی نوکریاں پکی کرنے میں مصروف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے نگران حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلی پنجاب نے اپنے لیے بطور سربراہ پی سی بی نوکری کا بندوبست کر لیا ہے۔
رضا ربانی کا مزید کہنا ہے کہ نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کو تین سال کے لیے بطور چیئرپرسن بورڈ آف ڈائریکٹرز سوئی سدرن گیس کمپنی نامزد کر دیا گیا ہے۔ شمشاد اختر وزیر خزانہ کے ساتھ ساتھ پہلے سے ہی اس عہدے پر عارضی طور پر برجمان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کی نامزدگی کمپنیز ایکٹ اور ایس او ای ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ ایسا ظاہر ہے کہ نگران اب کرسی پر قبضہ کرنے والے بن گئے ہیں۔
Short Link
Copied