سکھر (پاک صحافت) سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نگران حکومت اپنے فیصلوں اور پالیسیوں کی خود ذمہ دار ہے۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران حکومت اپنے فیصلوں اور پالیسیوں کی خود ذمہ دار ہے، نگرانوں نے کچھ ایسے کام کیے ہیں جو ان کو نہیں کرنے چاہیے تھے، ہمیں الیکشن کی کوئی فکر نہیں، الیکشن ہر صورت میں ہوں گے، ووٹرز تیاری کریں۔
خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کرا کر پارلیمنٹ کو مکمل اختیارات دینا قومی مسائل کا حل ہے، ایک جماعت الیکشن جیت کر حکومت نہیں کر سکتی، مشترکہ حکومت اور قومی حکومت عوام کے مفاد میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی غرور اور تکبر نہیں ہے لیکن پیپلز پارٹی ضرور کامیاب ہوگی۔
Short Link
Copied