رانا ثناءاللہ

نو مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی کو بیرونی مدد حاصل تھی۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ نو مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی کو بیرونی مدد حاصل تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا محرم کے آغاز میں جلسہ کرنے کا فیصلہ مناسب نہیں تھا، وہ سیاسی طور پر افراتفری کرنے کیلئے جلسہ کرنا چاہ رہی تھی، ان کا مقصد کبھی نیک نہیں ہوسکتا۔ انتظامیہ نے کسی بنیاد پر پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی ہوگی۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا مقصد کبھی نیک نہیں ہوسکتا ہے، ثبوت موجود ہیں کہ جیل میں منصوبہ بندیاں ہورہی ہیں۔ پاکستان میں ہنگامہ آرائی اور افراتفری کیلئے بیرونی مدد حاصل تھی۔ پی ٹی آئی نے جو سارا کچھ کیا اس کو بیرونی فنڈنگ حاصل تھی، دشمن ممالک پی ٹی آئی کے ذریعے پاکستان میں افراتفری چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کابینہ نے فیصلہ کیا تو پی ٹی آئی کے خلاف بیرونی مدد کے ثبوت بھی پیش کیے جاسکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو عدالت نے اجازت نہیں دی کہ جیل میں سیاسی کانفرنسز اور میٹنگز کریں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے