اسلام آباد (پاک صحافت) مرتضی سولنگی کا کہنا ہے کہ نو منتخب اسمبلی کا اجلاس بلانے کی آخری تاریخ 29 فروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ شکایات کے ازالے کیلئے قانونی فورمز موجود ہیں، قانون کا عمل جاری رہنا چاہئے۔ اگر کسی سے زیادتی ہوئی ہے تو اسے انصاف ملنا چاہیے۔
وزیرِ اطلاعات مرتضی سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت مسائل حل کرنے کی کوشش کررہی ہیں، مجھے یقین ہے کہ لوگوں کی مشکلات دور ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ وزارت پارلیمانی امور کی ذمہ داری بھی مجھ پر ہے، قانونی طور پر جب مناسب اجلاس طلب کیا جائے گا تو قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کیلئے سمری پر میرے دستخط ہوں گے۔
Short Link
Copied