خواجہ آصف

نومئی کرنے والے ملک و قوم کے وفادار نہیں ہوسکتے۔ وفاقی وزیر دفاع

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نو مئی کرنے والے ملک و قوم کے وفادار نہیں ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی کا واقعہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا جو ناکام ہوا جس میں پی ٹی آئی کی قیادت سمیت ان کے ورکرز نے وطن عزیز کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے شہدا کی یادگاروں پر حملے کیے، دفاعی تنصیبات پر حملے کیے گئے اور شہدا کے مجسموں کو بھی مسمار کیا گیا، کیا یہ سب کچھ کرنے والے ملک و قوم کے وفادار ہوسکتے ہیں ہرگز نہیں ہوسکتے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ وطن عزیز کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے ہمارے قومی ہیروز ہیں اور ہم اپنے ان قومی ہیروز کو ان کی جدوجہد اور پاک بھارت کے مسلمانوں کے لیے پاکستان کی شکل میں ایک آزاد ریاست کے حصول میں اہم کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے یہ ملک ہم نے اپنے آباو اجداد کی عظیم قربانیوں کے نتیجے میں حاصل کیا، اس کا تحفظ اور تعمیر و ترقی اب ہماری ذمہ داری ہے جس سے عہدہ برآ ہونے کے لئے ہمیں اپنے تمام فروعی اور گروہی اختلافات بھلا کر اور ہر قسم کے تعصبات سے بالا تر ہو کر ایک متحد قوم کی شکل میں کام کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے