کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ نوری آباد بس حادثے میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے نوری آباد میں کوچ کو آگ لگنے سے قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کس کی غفلت سے معصوم جانیں ضائع ہوئیں، سیکرٹری ٹرانسپورٹ تحقیقات کریں۔
شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ تین روز میں ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، بس میں حفاظتی انتظامات مکمل تھے، مسافروں کو ہنگامی راستے سے کیوں نہ نکالا گیا، اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنا کر پتہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ضلعی انتظامیہ اور پولیس موقع پر ہیں۔
Short Link
Copied