نوجوان ہمارے مستقبل کی ضمانت ہیں، آصف علی زرداری

آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافتی صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ نوجوان ہمارے مستقبل کی ضمانت ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں آصف زرداری نے کہا کہ عالمی دن پر پاکستان کے متحرک نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ پاکستانی نوجوان ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، ہمارا فرض ہے ان کو پُرامن اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے مواقع فراہم کریں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی صلاحیت اور استقلال ہماری قوم کی کامیابی کا محرک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے