جہانگیر ترین

نواز شریف کے ساتھ مل کر ملکی معیشت بہتر کریں گے، جہانگیر ترین

ملتان (پاک صحافت) چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ مل کر ملکی معیشت کو بہتر کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم ملکی معیشت کو طاقتور بناکر لوگوں کو روزگار دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کو پہلے سے بہت بہتر کر دوں گا، کچی بستیوں کو پکی بستیوں میں تبدیل کروں گا۔

واضح رہے کہ آئی پی پی سربراہ نے مزید کہا کہ سیوریج کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، اولین ترجیح ملکی معیشت ہے، جسے نواز شریف کے ساتھ مل کر بہتر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

دفعہ 144

راولپنڈی میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی (پاک صحافت) امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی شہر میں دفعہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے