نواز شریف کی واپسی سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، حمزہ شہباز

حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی سے ملک میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف کی واپسی کے اعلان سے عوام کے حوصلے بلند ہوئے، کارکنوں کو نیا جذبہ ملا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے جاری بیان میں کہا کہ قوم کا اتحاد، معاشی بحالی اور مہنگائی سے عوام کی نجات نواز شریف کا مشن ہے، ان کی آمد پاکستان کی معاشی ترقی و خوش حالی کی تیاری ہے۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ چوتھی بار نواز شریف کا وزیرِ اعظم بننا پاکستان کی معاشی ترقی کا چوتھا موقع ہو گا، انہوں نے ہر بار گری ہوئی معیشت اور قومی وقار کو سنبھالا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ کارکن جس جذبے سے اپنے قائد کے استقبال کی تیاریاں کر رہے ہیں، وہ متاثر کن ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے