لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس پارٹی کے صدر محمد نواز شریف کی صدارت میں منعقد ہوا۔ سینیر لیگی رہنما ماڈل ٹاون میں ہونے والے اجلاس میں شریک ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے اجلاس کے دوران مرکزی رہنما رانا ثناءاللہ خان نے پاکستان پیپلز پارٹی سے مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں اجلاس کے شرکا کو دہشت گردی کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔
سابق وزیرِ اعظم نے پارٹی قیادت کو سیاسی استحکام کے لیے کلیدی کردار پورے جوش و خروش سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔
نواز شریف نے کہا کہ قومی معیشت کی مکمل بحالی اور پوری قوم کی مجموعی ترقی یقینی بنانے کے لیے معاشی ترقی کے روڈ میپ کے مطابق مل جل کر کام کرنا ہوگا۔
ن لیگ کے اس اہم اجلاس میں اویس لغاری، سعد رفیق، پرویز رشید اور عرفان صدیقی سمیت اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔
Short Link
Copied